0
Tuesday 25 Dec 2012 11:53

پی ایس ایف طلباء کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے، اکبر کرگلی

پی ایس ایف طلباء کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے، اکبر کرگلی
اسلام ٹائمز۔ پی ایس ایف کو تقسیم کرنے کی سازش کی باتیں کرنے والے احمقوں کے جنت میں رہتے ہیں، پی ایس ایف ملک گیر پیپلز پارٹی سے والہانہ محبت رکھنے والے طلباء کی تنظیم ہے جو ملک میں طلباء کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اکبر کرگلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں بھی پی ایس ایف کے صدارت کیلئے الیکشن ہونے جارہے ہیں، لیکن بعض لوگ اس طرح کے غلط پروپیگینڈا کے ذریعے مختلف بیانات دے رہے ہیں حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف گلگت بلتستان کی صدارت کیلئے الیکشن لڑنے والا امیدوار ممتاز کرگلی ایک نڈر بہادر اور ملی جذبہ سے سرشار کارکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 224257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش