0
Monday 24 Dec 2012 14:20

تمام ملکی مسائل کا حل شفاف انتخابات کے انعقاد میں مضمر ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

تمام ملکی مسائل کا حل شفاف انتخابات کے انعقاد میں مضمر ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ کرپٹ قیادت سے نجات سمیت تمام ملکی مسائل کا حل شفاف انتخابات کے انعقاد میں مضمر ہے، حکومت جلد از جلد انتخابات کا اعلان کرکے ملک میں پھیلی ہوئی بے چینی و خدشات کو ختم کرے، سامراجی قوتیں اپنے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے متوقع انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، کراچی سمیت ملک بھر میں حالیہ دہشتگردی کے بڑے واقعات اس کی کڑی ہیں، سیرت مصطفی (ص) پر عمل کرکے ہی مسلمان دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کشمور کے زیر اہتمام تبدیلی کے تین نشان اللہ محمد اور قرآن کے عنوان کے تحت کشمور میں منعقدہ ایک روزہ عظیم الشان اجتماع اور تربیت گاہ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس ایک روزہ دعوتی و تربیتی اجتماع عام سے صوبائی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو اور ضلعی امیر حافظ نصراللہ عزیز چنا سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

صوبائی امیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی تبدیلی کے تین نشان ’’ اللہ محمد اور قرآن ‘‘ کے نعرے کے تحت اور مثالی مدنی ریاست کے منشور کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے جدوجہد کررہی ہے جس کے ذریعے ہی تمام لوگوں کو اپنے حقوق، عدل و انصاف اور معاشرے میں حقیقی و پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے، آئندہ انتخابات بڑی اہمیت کے حامل اور حق و باطل کیلئے ایک اہم معرکہ ثابت ہونگے۔ خیر کی قوتیں اکثریت میں ہیں انہیں خاموش رہنے کے بجائے قلیل تعداد میں موجود عوام کے حقوق غضب کرنے والے چند سو کرپٹ لوگوں کو شکست فاش سے دوچار کرکے اپنی آئندہ آنے والی نسلوں اور ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے میدان عمل میں آنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 224420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش