0
Wednesday 26 Dec 2012 20:50

نااہل ہوں، الیکشن نہیں لڑسکتا، عوام ایک بار پھر ہمیں مینڈیٹ دینگے، یوسف رضا گیلانی

نااہل ہوں، الیکشن نہیں لڑسکتا، عوام ایک بار پھر ہمیں مینڈیٹ دینگے، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ملک بحران کا شکار ہو جائے گا۔ سابق وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ نااہل ہوں اس لئے الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ میری پارٹی نے مجھے لوگوں کو توڑنے کی کوئی ذمہ داری نہیں دی۔ الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ملک بحران کا شکار ہو جائے گا۔ کراچی ایئر پورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم جوڑ توڑ کی سیاست نہیں کرتے۔ بحیثیت پارٹی نائب چیئرمین میری ذمہ داری ہے کہ میں پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں پارٹی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ وہ ایک معزز شخصیت ہیں، ان سے کئی مرتبہ ملاقات بھی ہوتی رہی ہے، لیکن اس وقت بات ساری الیکشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں اگر خدانخواستہ الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ملک بحران کا شکار ہوجائے گا۔ ضروری ہے کہ آئین کے تحت صاف وشفاف انتخابات ہوں۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عوام ایک بار پھر ہمیں مینڈیٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیر صاحب پگارا میرے چھوٹے بھائی ہیں، میں ان سے ملنے ضرور جاونگا۔ طاہر القادری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے میرے دیرینہ تعلقات ہیں اور وہ معزز شخصیت ہیں اور جو وہ باتیں کر رہے ہیں وہ ان کی اپنی رائے ہے۔ اسلام آباد مارچ کے حوالے سے رحمان ملک ہی آپ کو صحیح بتائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 225228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش