0
Friday 28 Dec 2012 21:38

ابھی تک پنجاب کے کسی سیاستدان کیخلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، ڈی جی نیب

ابھی تک پنجاب کے کسی سیاستدان کیخلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ملے، ڈی جی نیب
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈر نے کہا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی سیاستدان کیخلاف کرپشن کے ثبوت ملے تو بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ لاہور میں نیب پنجاب کے آفس میں فاریکس کے اسکینڈل کے 254 متاثرین میں 1 کروڑ 30 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈر نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے لیے نیب پنجاب ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں البتہ ابھی تک پنجاب کے کسی سیاستدان کیخلاف کرپشن کے ثبوت نہیں ملے اور اگر ثبوت ملے تو بغیرکسی تفریق کے کارروائی کی جائے گئی۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید انور بھنڈر نے کہاکہ لاہور میں زیرتعمیر ریپڈ ٹرانزٹ بس سسٹم منصوبے سے متعلق تحریری ریکارڈ طلب کر رکھا ہے ابھی ریکارڈ فراہمی کی مہلت کے دو روز باقی ہیں امید ہے پنجاب حکومت تعاون کرے گی۔ ڈی جی نیب پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جس کی رپورٹ آئندہ چند روز میں سامنے آجائے گئی۔
خبر کا کوڈ : 225907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش