0
Saturday 29 Dec 2012 19:35

ووٹ کے صحیح استعمال سے پرامن انقلاب لایا جا سکتا ہے،علامہ ریاض شاہ

ووٹ کے صحیح استعمال سے پرامن انقلاب لایا جا سکتا ہے،علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ مسلمان مغربی اقدار کو مسترد کر کے دینی اقدار اپنائیں، طاغوتی اور استعماری طاقتیں مسلمانوں کو بدنام اور ناکام کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستانی قوم ووٹ کا درست استعمال کر کے نیا پاکستان تشکیل دے سکتی ہے، ووٹ ایک مقدس امانت ہے، اس میں خیانت بہت بڑا جرم ہے، علماء قوم میں اپنا ووٹ دیانت دار اور اہل امیدواروں کو دینے کا شعور بیدار کریں، ووٹ کے صحیح استعمال سے پرامن انقلاب لایا جا سکتا ہے۔

جامعہ مسجد غوثیہ بند روڈ لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور اسلام کی محبت کو ہر محبت پر غالب کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم، جبر، استحصال اور لوٹ مار کے نظام کو دفن کر کے نظامِ مصطفی کے ذریعے پاکستان کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ صوفیاء کو ماننے والے متحد ہو جائیں اور پاکستان کی بقاء اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلماان قرآن اور صاحبِ قرآن سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں اور اپنے گھروں میں مذہبی اقدار کو فروغ دیں۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ سودی نظامِ معیشت کی وجہ سے ملک نحوستوں اور بے برکتی کا شکار ہے،ایسا نظام نافذ کرنا ہوگا جس سے ہمارے مسائل حل ہوں۔ اجتماع سے مفتی محمد اقبال چشتی، پیر سیّد شمس الدین بخاری، پروفیسر عبدالعزیز نیازی، مولانا قاری فیروز صدیقی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 226211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش