0
Tuesday 1 Jan 2013 21:50
دشمن کو شہداء کا خون بہت مہنگا پڑے گا

حکومت پنجاب دہشتگردوں کی سرپرستی چھوڑ کر ان کیخلاف سخت کارروائی کرے، علامہ عبدالخالق اسدی

حکومت پنجاب دہشتگردوں کی سرپرستی چھوڑ کر ان کیخلاف سخت کارروائی کرے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ شہادت ہمارا ورثہ ہے، جو ہمیں کربلا سے ملا ہے۔ ہم شہادتوں سے گبھرانے والی قوم نہیں۔ لیکن دشمن یہ یاد رکھے کہ اسے شہداء کا خون بہت مہنگا پڑے گا۔ مجلس وحدت مسلمین قوم کے درد کا مداوا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدتِ مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے چنیوٹ میں شہید ملک مختار حسین تاؤ کے قتل کے خلاف دیئے جانے والے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب دہشت گردوں کی سرپرستی چھوڑ کر تکفریوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔  علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکے، خودکش حملے فرقہ واریت نہیں اور نہ ایسے واقعات کو فرقہ وارانہ رنگ دیا جائے بلکہ یہ بیرونی اشاروں پر ہونے والی دہشت گردی ہے۔ جس میں امریکہ، اسرائیل، بھارت اور چند عرب ممالک شامل ہیں۔ لہذا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آلہ کار افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ یاد رہے کہ شیعہ افراد کا شہید کی میت چنیوٹ کے مصروف ترین چوک تحصیل میں رکھ کر تقریباً چھ گھنٹے سے دھرنا جاری ہے۔ چنیوٹ شہر میں لبیک یاحسین (ع) کی صدائیں گونج رہی ہیں، اور شدید سردی کے باوجود ماتم داری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 227152
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش