0
Wednesday 2 Jan 2013 21:04

بااختیار الیکشن کمیشن، مصری نہیں پاکستانی ماڈل کا نفاذ چاہتا ہوں، طاہرالقادری

بااختیار الیکشن کمیشن، مصری نہیں پاکستانی ماڈل کا نفاذ چاہتا ہوں، طاہرالقادری

اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انہیں نظر بند کرنے کا مطلب 18 کروڑ عوام کو پابند کرنا ہو گا۔ وہ مصر نہیں، آئین کے مطابق پاکستان ماڈل چاہتے ہیں۔ کراچی سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں طاہرالقادری نے کہا کہ انہیں 100 بار بھی نظر بند کیا گیا تو وہ عوام کے حق اقتدار کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو روکنے کے لئے ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی رٹ پر فیصلہ آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ ان کا انتخابی اصلاحات کا مطالبہ جمہوریت، آئین اور قانون میں سے کسی کے بھی خلاف نہیں ہے۔ 

طاہرالقادری نے کہا کہ انہوں نے مصر ماڈل لانے کی بات کبھی نہیں کی۔ وہ صرف پاکستان ماڈل کی بات کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کے لئے ان سے حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976ء میں انتخابات کا ذکر ہے۔ مگر الیکشن کمیشن کو سزا دینے کے اختیارات ہیں اور نہ ہی کسی کو ہٹانے یا لگانے کا اختیار ہے۔ جیسا کہ بھارتی الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔ 

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ نے کہا کہ غیر جانبدار، ایماندار اور جاندار نگران حکومت قوم کی شراکت سے آنی چاہیے دو پارٹیوں کی ساز باز سے نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کی انتخابی اصلاحات کے لئے حمایت مجود ہے اور مزید جماعتیں بھی اس کی حمایت کریں گی۔ طاہرالقادری نے کہا کہ الطاف حسین نے فوج سے تعاون نہیں، 14 جنوری کے لانگ مارچ کے شرکا کی حفاظت کے لئے اپیل کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 227487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش