0
Thursday 3 Jan 2013 07:24

امام حسینؑ اور اُنکے ساتھیوں کی قربانی رہتی دنیا تک قائم رہے گی، مقررین کا یوم حسینؑ سے خطاب

امام حسینؑ اور اُنکے ساتھیوں کی قربانی رہتی دنیا تک قائم رہے گی، مقررین کا یوم حسینؑ سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک کے دیگر تعلیمی اداروں کی طرح ملتان کی جامعہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں بھی یوم حسینؑ شاندار طریقے سے منایا گیا۔ تقریب جامعہ کے جناح آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت معروف عالم دین علامہ سید ثمر عباس نقوی، شعبہ اسلامیات کے چئیرمین قاضی سعیدالرحمن، پروفیسر رانا اکرام، پروفیسر عبدالقدوس صہیب اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر یافث نوید ہاشمی نے کی۔ جبکہ اس کے علاوہ جامعہ زکریا کے دیگر اساتذہ کرام اور آئی ایس او پاکستان کے سابقہ و موجودہ رہنمائوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پوری یونیورسٹی کو یوم حسینؑ کی تقریب کے لیے سجایا گیا تھا۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امام حسین علیہ السلام کی سیرت اور کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ان تعلیمی اداروں کے اندر اس طرح کی تقریبات اور محافل کا ہونا بہت ضروری ہے تاکہ آج کی نوجوان نسل کو پتہ چل سکے معرکہ حق و باطل کیوں پیش آیا، مقررین نے کہا کہ قابل تحسین ہیں وہ لوگ جو اُس کو منعقد کراتے ہیں اور طلباء طالبات کو ایسے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے اصحاب و انصار کی قربانی لازوال ہے جو کہ رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔ امام حسینؑ ایک شخص کا نام نہیں بلکہ مسلسل تحریک کانام ہے جو ہر دور کے یزید کے لیے سینہ سپر ہے۔

مقررین نے کہا کہ آج ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ امام عالی مقامؑ کی سیرت کو اپناتے ہوئے اپنے معاشرے میں رائج فاسق و فاجر نظام کو تبدیل کردیں گے۔ درس حسینی کو سمجھتے ہوئے آپس میں اتحاد وحدت کو اپنا شعار بناتے ہوئے تعلیمی اداروں کے ماحول کو پاکیزہ بنائیں گے۔ اس موقع پر سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تجمل نقوی، موجودہ ڈویژنل صدرتہورعباس، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے صدر قیس عباس سمیت دیگر طلباء وطالبات نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 227628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش