0
Saturday 5 Jan 2013 13:21

حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد جائز ہے، فضل الرحمن

حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد جائز ہے، فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسیوں سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے اس کے لیے بات چیت کا عمل جاری ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کشمیر کاز سے روگردانی کر رہے ہیں اور کشمیریوں کو اکیلا چھوڑ دیں گے۔ انھوں نے واضح کہا کہ پاکستان کشمریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ حق خودارادیت کےلیے کشمریوں کی جدوجہد جائز ہے۔ کیونکہ اقوام متحدہ نے بھی اس حق کوتسلیم کیا ہوا ہے۔ اس کے لیے کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی۔ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے ان خیالات کا اظہار 5 جنوری کے حوالے سے ایک جاری اپنے ایک بیان میں کیا جو کشمیری ہر سال یوم حق خودارادیت کے طور پر مناتے ہیں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا اور پاکستان اور بھارت کو کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں رائے شماری کرائی جائے۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ کی قرار داد کو تسلیم کرتے ہوئے عالمی برادری سے وعدہ کیا کہ کشمیریوں کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ انکی خواہشات کے مطابق ہو گا اور اس کے لیے رائے شماری کرائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 228224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش