0
Thursday 17 Jan 2013 09:32

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے جنرل ٹائر کے جی ایم سید حسن ابن حسین شہید

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے جنرل ٹائر کے جی ایم سید حسن ابن حسین شہید
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ہائی وے پر واقع محمدی ڈیرہ ملیر 15 کے رہائشی 55 سالہ سید حسن ابن حسین کو موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سید حسن ابن حسین ولد سید شاہ حسین رضوی کو موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں نے ان کے گھر کے باہر صبح ساڑھے سات بجے فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ گاڑی میں اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے۔ شہید حسن ابن حسین کو سر اور گردن پر ایک ایک گولی لگی تھی۔ انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

بعد ازاں شہید کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ محمدی ڈیرہ منتقل کردیا گیا جہاں اہل علاقہ اور کمپنی ملازمین و افسران کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔ شہید حسن ابن حسین جنرل ٹائر کے جنرل منیجر تھے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دونوں دہشت گردوں کی عمریں سترہ اٹھارہ سال بتائی جا رہی ہیں جو کہ با آسانی فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 231792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش