0
Friday 18 Jan 2013 00:35

فیصل آباد، بم دھماکے کے ملزم کو 48 بار سزائے موت، 140 سال قید بامشقت

فیصل آباد، بم دھماکے کے ملزم کو 48 بار سزائے موت، 140 سال قید بامشقت
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد حساس ادارے کے دفتر کے باہر دھماکے کے مقدمے میں عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو جرم ثابت ہونے پر 48 بار سزائے موت سنا دی گئی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں حساس ادارے کے دفتر کے باہر دھماکے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے بم دھماکے کے ملزم عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو جرم ثابت ہونے پر 48 بار سزائے موت، 140 سال قید اور 28 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی، جبکہ مجرم  کے ساتھی ملزم عبدالرحمان کیخلاف ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بنا پر بری کر دیا گیا ہے۔ فیصل آباد میں 2011ء میں حساس ادارے کے باہر بم دھماکے میں 48 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 232196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش