0
Friday 18 Jan 2013 01:16
کرکوک، 2 بم دھماکوں میں 7 افراد ہلاک، 25 زخمی

عراق، خودکش حملہ، 32 افراد جاں بحق، 170 زخمی

عراق، خودکش حملہ، 32 افراد جاں بحق، 170 زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراق میں سنی اکثریتی صوبے صلاح الدین میں ریموٹ کنٹرول کار بم دھماکے کے ذریعے شیعہ زائرین کو نشانہ بنایا گیا۔ جونہی دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی کارکن جائے وقوع پر پہنچے تو اسی دوران ایک اور گاڑی کو ہجوم کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ ادھر قصبہ سمارا ٹاﺅن میں بھی شیعہ زائرین مزارات کی زیارت کیلئے جا رہے تھے کہ ان کے قافلے کو ایک ٹرک بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے ان دھماکوں میں ہلاک ہونے والے تمام زائرین، شیعہ بتائے جاتے ہیں۔

جبکہ عراق میں خودکش حملے میں بتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکا کرکوک میں کردستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے دفتر کے باہر اس وقت ہوا جب ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھرا ٹرک دفتر کے سامنے لا کر دھماکے سے اڑاد یا جس سے کم از کم بتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے حملے میں ایک سو ستر سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 232205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش