0
Monday 21 Jan 2013 17:06

جب تک اس خطے میں امریکہ موجود ہے یہاں خوشحالی، استحکام اور امن قائم نہیں ہوسکتا، سید وسیم اختر

جب تک اس خطے میں امریکہ موجود ہے یہاں خوشحالی، استحکام اور امن قائم نہیں ہوسکتا، سید وسیم اختر
اسلا ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ حکومت پاکستان بھارت کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دے۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کو مذاکرات میں الجھا کر اپنے مقاصد حاصل کیے ہیں۔ بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دلوانے والے ہوش کے ناخن لیں۔ وہ ہمارے دریائوں پر قبضہ جماکر پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش کررہاہے۔ کشمیر میں5 لاکھ سے زائد بے گناہ معصوم لوگوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کرچکا ہے۔ ہندوستان سے اس وقت تک دوستی نہیں ہوسکتی جب تک وہ''بغل میں چھری اور منہ میں رام رام''کی پالیسی کو ترک، کشمیر کو آزاد اور بلوچستان میں اپنی مداخلت ختم نہیں کرتا۔
 
انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج بیرونی قوتیں وطن عزیز میں سازشوں میں مصروف ہیں۔ دہشتگردی کی نام نہاد جنگ میں چالیس ہزار افرادکی قربانی اور ملکی معیشت کے68 ارب ڈالر کے نقصان کے باوجود''ڈومور''کے مطالبات کیے جاتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک وقوم کے مفاد میں خارجہ پالیسی کو ازسر نو تشکیل دیتے ہوئے امریکہ کو اس خطے اور بالخصوص پاکستان سے نکالا جائے۔ جب تک جنوبی ایشیا میں امریکہ موجود رہے گا یہاں خوشحالی، استحکام اور امن قائم نہیں ہوسکتا۔ 

انہوں نے کہاکہ ملک ہر روز نئے بحران کا شکار ہورہا ہے۔ جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ پورا ملک خوف و ہراس کا شکار ہے۔ اسلام کے عادلانہ نظام سے ہی مسائل حل ہوں گے۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزید کہاکہ نگران حکومت کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔ مشاورتی عمل میں تمام چھوٹی بڑی جماعتوں کو شامل کیا جائے۔ رینٹل پاور کرپشن کیس میں تفتیشی افسرکامران فیصل کی موت کا معمہ فوری حل کرتے ہوئے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 233198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش