0
Tuesday 29 Jan 2013 14:26

کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی جاری، 23جماعتیں شریک

کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی جاری، 23جماعتیں شریک
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی ونگ کی طرف سے بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر بلائی جانیوالی ’’امن کانفرنس‘‘ جاری ہے۔ کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، ن لیگ، ایم کیو ایم، پی پی پی اور تحریک انصاف سمیت ملک کی 23 سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔ کانفرنس میں بلوچستان میں امن وامان کی ابتر صورتحال اور گورنر راج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے، کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 235660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش