0
Wednesday 30 Jan 2013 00:59

مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ولایت علی (ع) کا نظام نافذ کرے گی، علامہ اقتدار نقوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ولایت علی (ع) کا نظام نافذ کرے گی، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ جس طرح قوم نے سانحہ علمدار پر ملی بیداری اور غیرت کا ثبوت دیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جس طرح قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس سال کو میدان میں حاضر رہنے کا سال قرار دیا تھا قوم نے اُن کی آواز پر لبیک کہہ کراپنی بیداری کا ثبوت دیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ولایت علی (ع) کا نظام نافذ کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملت کو جو یہ بیداری اور کامیابی نصیب ہوئی ہے یہ یقینا قومی وحدت کا نتیجہ ہے۔ اور انشاءاللہ یہ اتحاد آئندہ انتخابات میں بھی نظر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے علی پور میں مجلس وحدت مسلمین علی پور کے زیراہتمام منعقدہ وحدت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ یہ مہینہ ہمارے آقا کی آمد کا مہینہ ہے اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان رہبر کبیر امام خمینی(رح) کے فرمان کے مطابق پورے پاکستان میں وحدت سیمینار، کانفرنسز اور میلاد منعقد کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان پروگرامات کے ذریعے سے وحدت اور اتحاد کا پیغام دینا ہے۔ ہمارے آخری نبی (ص)نے اپنے اخلاق اور کردار کے ذریعے سے اسلام کی ترویج کی ہے لیکن آج کا شدت پسند مسلمان بندوق کی نوک پر اسلام پھیلاکراسلام کو بدنام کررہاہے۔
خبر کا کوڈ : 235839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش