0
Sunday 3 Feb 2013 00:36

ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جوبائیڈن

ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز کے مطابق جرمن اخبار "زوددویچہ" میں گذشتہ روز امریکی صدر باراک اوباما کے نائب جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ڈپلومیسی کا امکان نامحدود نہیں، تاہم ایران کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دی جاسکتی ہے۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ایرانی حکمرانوں اس بات کا یقین دلانا ہوگا کہ وہ ایٹم بم نہیں بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر اوبامہ نے کہا ہے کہ ابھی ایران کو مھار کرنے کا وقت نہیں آیا، لیکن ہم کسی صورت بھی یہ برداشت نہیں کریں گے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنائے۔ ابھی ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایران پر اقتصادی دباو اور پابندیوں والی ڈپلومیسی کو جاری رکھا جائے، لیکن اس کے ساتھ یہ ضرور کہیں گے کہ یہ راستہ بھی ہمیشہ کے لئے کھلا نہیں۔ 

امریکی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پانچ جمع ایک گروپ سے تبادلہ خیال کریں گے، تاکہ اس مسئلہ کے حل کے لئے ڈپلومیٹک  راستہ تلاش کرسکیں۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی یہ کہا تھا کہ ایران سے دوطرفہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ ان اقتصادی پابندیوں کا مطلب ایران کو تنبیہہ کرنا نہیں بلکہ ایران کی اس بات پر تشویق و حوصلہ افزائی کرنا ہوگی کہ وہ اپنے بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد کرے۔ جرمن وزیر خارجہ گیڈوسٹرولہ نے بھی ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو سراہا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ یورپی یونین امریکہ اور ایران کے دوطرفہ مذاکرات کے لئے راہ ہموار کرے۔
خبر کا کوڈ : 236734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش