0
Tuesday 12 Feb 2013 00:06

ملک اسحاق کی رکن پور میں جلسہ سے خطاب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ملک اسحاق کی رکن پور میں جلسہ سے خطاب کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی نائب صدر اور دہشتگردوں کے سرغنہ ملک اسحاق کی رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں جلسے سے خطاب کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ گذشتہ روز ملک اسحاق نے رکن پور میں جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا تاہم علاقے کے شیعہ سنی عوام نے اپنے اتحاد کے ذریعے نہ صرف اس کو خطاب سے رکوا دیا بلکہ کالعدم جماعت کو جلسہ کرنے کیلئے چار جگہیں تبدیل کرنا پڑیں۔ علاقے کی دشتی بلوچ اور سانگی برادری کے ہزاروں نوجوانوں نے جلسہ کی جگہ پر پہنچ کر کالعدم جماعت کو وہاں سے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ کالعدم جماعت کے افراد نے رکن پور شہر میں ایک عید گاہ میں جلسہ کرنے کی کوشش کی تو وہاں سنی بریلویوں نے ہمت کرکے انہیں وہاں سے بھگا دیا اور تیسری جگہ ٹینٹ پہنچائے گئے تو وہاں پر بھی سنیوں نے جلسہ کرنے سے روک دیا اور یوں سپاہ صحابہ کو چوتھی جگہ جلسہ شفٹ کرنا پڑا۔

شیعہ سنی اتحاد نے پولیس انتظامیہ پر واضح کیا کہ اگر تکفیری نعرے لگائے گئے تو اچھا نہیں ہو گا۔ تاہم جیسے شہر کے باہر نہر کنارے جلسہ شروع ہوا تو تکفیری نعروں کی گونج شروع ہو گئی۔ جس پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں کالعدم جماعت کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف پولیس اور عوام کی بڑی تعداد نے ملک اسحاق کو سردار گڑھ سے رکن پور جانے سے روک دیا۔ جس پر ملک اسحاق سمیت پانچ سو افراد نے قومی شاہراہ کے ایل پی روڈ کو اسلحہ کی نوک پر بلاک کر دیا اور دھرنا شروع کر دیا۔ انتظامیہ کی جانب سے اکرم بھٹی، حسن خان، سمیت پندرہ شیعہ افراد کیخلاف یکطرفہ ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ جس کے باعث اس وقت علاقے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 238830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش