0
Wednesday 13 Feb 2013 15:56

جنوبی پنجاب میں بلاتفریق ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، یوسف رضا گیلانی

جنوبی پنجاب میں بلاتفریق ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ہمیشہ غریب ورکر کو عزت دی اور بلاتفریق پورے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے سابق وزیراعظم کے صاحبزادے اور ممبر قومی اسمبلی سید علی موسی گیلانی، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اختر ملک اور دیگر خطاب کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے زندگی وقف کردی ہے اور یہ قربانیاں دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی وزارت عظمی کی قربانی دے کر اپنے علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 239319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش