0
Saturday 23 Feb 2013 23:53

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے، چیف جسٹس

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہئے، چیف جسٹس
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اندرون ملک ووٹ ڈالا جا سکتا ہے تو بیرون ملک کیوں نہیں۔؟ قانون اپنے ملک کے لیے ہوتا ہے، دوسرے ملک میں انتظامات کے لیے قانون کی کیا ضرورت ہے۔ جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے درخواست کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن کے وکیل منیر پراچہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ بیلٹ پیپر پر حلقے کا نام لکھ کر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے، جب اپنی تنخواہیں بڑھانا مقصود ہو تو پندرہ منٹ میں قرارداد منظور ہو جاتی ہیں۔
 
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کا انتظام کرنے کا وسیع اختیار ہے، الیکشن کمیشن رجسٹرڈ ووٹر کو ووٹ ڈالنے کی سہولت کا طریقہ وضع کر سکتا ہے، ووٹ ڈالنا ضروری قرار دینے سے متعلق کیا اقدامات کیے گئے، اس کے لیے سزا نہیں ترغیب کا راستہ اختیار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کی سربراہی میں تمام متعلقہ افراد کے ہونے والے اجلاس کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کی جائے۔ مقدمے کی مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
خبر کا کوڈ : 241935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش