0
Tuesday 26 Feb 2013 21:30
ایم ایم اے کا بحال نہ ہونا افسوس ناک ہے

حکمرانوں نے انتخابات ملتوی کروانے کی سازشوں کی غیر اعلانیہ سرپرستی کی، ابوالخیر محمد زبیر

حکمرانوں نے انتخابات ملتوی کروانے کی سازشوں کی غیر اعلانیہ سرپرستی کی، ابوالخیر محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ انتخابات کو ملتوی کروانے کی سازشیں اب بھی جاری ہیں۔ تاہم مذہبی اور سیاسی جماعتیں جمہوریت کو کسی صورت بھی ڈی ریل نہیں ہونے دینگی۔ مذہبی جماعتوں کا اتحاد اولین ترجیح ہو گا۔ تاہم ایم ایم اے کا بحال نہ ہونا ایک افسوس ناک سانحہ کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ ماضی میں بھی ملکی مسائل کا حل انتخابات تھے اور آئندہ بھی انتخابات ہی ملکی مسائل کا حل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی کی مرکزی شوریٰ کے رکن و ضلع اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری شہزاد انجم انصاری کے ہمراہ ملنے والے وفد سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے انتخابات کو ملتوی کروانے کی سازشوں کی غیر اعلانیہ سرپرستی کی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی قوتیں اس بات پر متفق اور یکسو ہیں کہ ملک میں بروقت انتخابات ہوں تاکہ دہشتگردی سمیت تمام مسائل سے عوام کی منتخب قیادت ہی نمٹ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بھرپور کوشش کی کہ متحدہ مجلس عمل بحال ہو جائے اور مذہبی جماعتیں 2002 کی طرح اسی پلیٹ فارم سے الیکشن میں جائیں، لیکن ہماری یہ کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔ ایم ایم اے بحال نہ ہونے کا مجھے افسوس رہے گا، اور اسے ایک سانحہ کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو پی کی انتخابی پالیسی طے ہونے کے بعد ہماری قیادت پورے ملک میں جلسے منعقد کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 242720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش