0
Saturday 2 Mar 2013 00:02

پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے اکبر علی میر شہید، ساتھی زخمی

پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے اکبر علی میر شہید، ساتھی زخمی

اسلام ٹائمز۔ پشاور میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کوچی بازار میں امام بارگاہ رضی شاہ کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اکبر علی میر شہید جبکہ مختار حسین زخمی ہو گئے۔ دہشتگرد حسب معمول بازار میں سرعام اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ 55 سالہ شہید کی کوچی بازار میں برتنوں کی دکان تھی۔ نماز جنازہ کل بروز ہفتہ 3 بجے ادا کی جائے گی۔ شہید ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اکبر علی میر متحرک شیعہ شخصیت تھے اور ملت کے حقوق کیلئے اپنی آواز ہمیشہ بلند کرتے تھے۔

خبر کا کوڈ : 243463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش