0
Saturday 2 Mar 2013 20:32

پشاور، شہید اکبر علی میر کو سپردخاک کردیا گیا

پشاور، شہید اکبر علی میر کو سپردخاک کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں گزشتہ روز دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اکبر علی میر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ قبل ازیں شہید کا جنازہ امام بارگاہ جان سے اٹھایا گیا۔ نماز جنازہ علامہ سید محمد عالم الموسوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ جس میں مختلف تنظیموں کے رہنماوں سمیت علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازاں شہید اکبر علی میر کے جسد خاکی کو ’’لبیک یا حسین (ع)‘‘ کی صداوں کیساتھ بیری باغ قبرستان لایا گیا۔ جہاں شہید کی تدفین کی گئی۔ واضح رہے کہ اکبر علی میر کو گزشتہ شام اس وقت دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ کوچی بازار میں موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 243686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش