0
Tuesday 5 Mar 2013 21:21

مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی نئی لہر، نوجوان جاں بحق

مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی نئی لہر، نوجوان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر سرینگر سمیت وادی کشمیر میں تشدد کی نئی لہر کے دوران شمالی قصبہ بارہمولہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے آج اعلیٰ تعلیم یافتہ 25 سالہ نوجوان موقعہ پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ 15 سالہ کمسن نوجوان سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے، ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فوجی فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان ہلاک ہوا اور اسکے علاوہ فوجی اہلکاورں نے املاک کو بھی نقصان پہنچایا، ادھر پاری گام چلو کال کو ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ نے جنوبی ضلع پلوامہ میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے پرندہ کو بھی پَر مارنے کی اجازت نہیں دی جس دوران پلوامہ، شوپیاں، پانپور، شہر خاص، مائسمہ، چرار شریف، چاڈورہ، خندہ، اوم پورہ بڈگام، پکر پورہ، بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی فورسز نے ٹیر گیس اور پیلٹ بندوقوں کے علاوہ مسلسل ”پیپر گیس“ کا استعمال پابندی کے باوجود کیا جس کے نتیجے میں ایس ڈی پی او، سب انسپکٹر، انسپکٹر اور 6 پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے۔

ادھر شہر سرینگر کے حبہ کدل میں احتجاجی جلوس کی عکس بندی کررہے قومی، مقامی اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں سے وابستہ نصف درجن فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹوں کو فورسز نے عتاب کا شکار بنایا، دریں اثناء شمالی و جنوبی کشمیر میں لوگوں نے فورسز پر توڑ پھوڑ اور املاک و جائیداد کو نقصان پہنچانے کےخلاف شبانہ احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران کئی ایک مقامات پر شبانہ جھڑپوں کی بھی اطلاع ہے، مقبوضہ کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ فوج نے پیشے سے پٹواری گوہر احمد نجار کو حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے، اس دوران مقامی لوگ تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق گھروں سے نکل کر فوج کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اس موقعہ پر فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پہلے مرحلے پر ہوائی فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی کچھ اہلکاروں نے راست فائرنگ کی جس کے باعث ایک گولی 25 سالہ طاہر رسول صوفی ولد غلام رسول صوفی ساکنہ گنائی حمام بارہمولہ کے سر میں پیوست ہوئی، عینی شاہدین کے مطابق زخمی طاہر کو فوری طور پر علاج و معالجہ کےلئے ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا، معلوم ہوا ہے کہ مہلوک نوجوان نے بیرون ریاست ایم ایس سی اور بی ایڈ کی ڈگریاں حاصل کی تھی، بتایا جاتا ہے کہ فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 15 سالہ کمسن عباس فاروق ولد فاروق احمد ساکنہ ککر حمام بھی شدید زخمی ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 244501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش