0
Thursday 7 Mar 2013 09:36

سرینگر میں کرفیو کے باوجود احتجاج مظاہرے، قابض فوج کا جامع مسجد گھیراو

سرینگر میں کرفیو کے باوجود احتجاج مظاہرے، قابض فوج کا جامع مسجد گھیراو
اسلام ٹائمز۔ شہر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں کل اس وقت دھماکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی جب مظاہرین نے مسجد میں داخل ہوکر لاوڈ اسپیکر سسٹم پر ترانوں اور نعروں کا سلسلہ شروع کردیا اور پولیس و نیم فوجی اہلکاروں کی ایک بھاری جمعیت نے مسجد کو اپنے گھیرے میں لیا، شام کے وقت صورتحال پھر سے کشیدہ ہوگئی جب ایک نوجوان کو پولیس جپسی نے ٹکر مار دی اور زخمی حالت میں ہی اسے گرفتار کر کے لے جایا گیا، پولیس و نیم فوجی اہلکاروں نے ایک نوجوان کا شدید زد و کوب کیا، نوجوان کی آہ و پکار سن کر چندہ پورہ کے کچھ افراد نے گھروں سے باہر آکر صدائے احتجاج بلند کی لیکن پولیس و سی آر پی ایف ان پر بھی چڑھ دوڑے، اس موقعہ پر پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں نے مکانوں کے شیشے توڑ ڈالے اور مکینوں کی مار پیٹ کی جس کے بعد پوری بستی سڑکوں پر نکل آئی اور کرفیو توڑ دیا، گوجوارہ میں مظاہرین اور پولیس و سی آر پی ایف کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے کو ملی اور مظاہرین نے جامع مسجد میں داخل ہوکر لاوڈ اسپیکر چالو کر کے نعرے بازی شروع کر دی اور عوام کو گھروں سے باہر آنے کی اپیل کی۔

صورتحال سے نپٹنے کیلئے اضافی فورس طلب کی گئی جس کے بعد مظاہرین نے جامع مسجد کے بیرونی صحن میں پناہ لی اور فورسز نے مسجد کے ارد گرد گھیرا ڈال دیا، اس دوران علاقہ کی دیگر مساجد سے بھی نعرے بازی ہونے لگی اور عوام کو سڑکوں پر نکلنے کے اعلانات گونجنے لگے، ارد گرد کے علاقوں سے بھی لوگ جامع مسجد کا رخ کرنے لگے لیکن فورسز کی طرف سے طاقت کا بے تحاشہ استعمال ہوا جس کے بعد لوگ منتشر ہوگئے، مظاہرین کو منتشر کرنے کے بعد علاقہ میں کرفیو میں مزید سختی پیدا کر دی گئی اور سرینگر کے اندرونی علاقوں میں بھی نیم فوجی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 244896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش