0
Thursday 7 Mar 2013 09:20

ہند نواز سیاستدان بھارت کی وفاداری سے مستعفی ہوکر اقتدار کو خیر باد کہیں، لبریشن فرنٹ

ہند نواز سیاستدان بھارت کی وفاداری سے مستعفی ہوکر اقتدار کو خیر باد کہیں، لبریشن فرنٹ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کنزر پولیس سے وابستہ اہلکاروں کے ہاتھوں کارہامہ میں رہائش پذیر فرنٹ رہنما میر سراج الدین کے گھر پر چھاپہ ڈالنے اور انہیں گرفتار کرنے کی کارروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے قابض فورسز اور حکمرانوں کی صریح بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے، درایں اثناء لبریشن فرنٹ کے قائمقام چیئرمین ایڈوکیٹ بشیر احمد بٹ نے بارہمولہ کے نوجوان طاہر احمد صوفی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت کو بھارت کی سرکاری دہشت گردی کا ایک اور ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہند نواز سیاست کار بشمول حکمران آج کشمیریوں کے قتل عام پر ٹسوے بہا رہے ہیں انہیں اگر کشمیریوں کے ساتھ اتنی ہی ہمدردی ہے تو انہیں قاتل اور جابر بھارت کی وفاداری سے مستعفی ہوکر اقتدار اور اسمبلی کے مزے کو خیر باد کہنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ عجیب معاملہ ہے کہ یہ حکمران اپنے آپ کو بے بس اور ڈیلی ویجر بھی مانتے ہیں اور اقتدار کے ایوانوں کے ساتھ بھی چپکے ہوئے ہیں۔

بشیر احمد بٹ نے کہا کہ قربانیاں دینے والے کشمیری ان سب سیاست کاروں کے سیاہ چہروں کو بخوبی جانتے اور پہچانتے ہیں اور یہ لوگ کشمیریوں کے اس قتل عام میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ آج پورے کشمیر میں کرفیو لگانے، اخبارات اور انٹرنیٹ پر پابندی لگانے اور پولیس اور فورسز کو لوگوں پر حملہ آور ہونے کی کھلی چھوٹ دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب قاتل فورسز بے گناہ کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے میں مصروف ہیں اور دوسری جانب کشمیری حکمران امن و امان کے نام پر کشمیریوں کے قافیہ حیات کو تنگ کرنے میں منہمک ہیں، بٹ نے بارہمولہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد قابض فوج کے دئے گئے بیان کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج اور فورسز کشمیر کو اپنی کالونی سمجھتے ہیں اور انہیں انسانوں کے خون کی لت پڑ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ آج وہ بھارتی میڈیا اور چینلز کہاں ہیں جو آئے روز کشمیریوں کے خلاف ہرزہ سرائیوں میں مصروف رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 244832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش