0
Monday 26 Apr 2010 11:03

ایران کا پانچ جدید میزائلوں کا کامیاب تجربہ

ایران کا پانچ جدید میزائلوں کا کامیاب تجربہ
تہران:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایران نے جنگی مشقوں کے دوران ایک ہی ھدف کو نشانہ بنانے کے لئے مختصر فاصلہ تک مار کرنے والے 5 میزائل فائر کئے،ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری جنگی مشقوں کے دوران ایک ہی وقت میں ایک ہی ھدف کو نشانہ بنانے کے لئے مختصر فاصلہ تک مار کرنے والے 5میزائل داغے گئے جنہیں زمین سے سمندر اور سمندر سے سمندر میں داغا گیا جبکہ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مشقوں کے دوران 4 قسم کے مختصر فاصلہ تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے جس میں نصر 1 بھی شامل تھا جو ایک کروز میزائل ہے جو 3ہزار ٹن سائز کے ٹارگٹ کو تباہ کر سکتا ہے۔
آج نیوز کے مطابق ایران نے خلیج فارس میں پانچ میزائل تجربات کر لئے۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے پچھتائیں گے۔ایرانی مسلح افواج نے خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کے چوتھے روز پانچ میزائل تجربات کئے۔جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاسداران انقلاب کے کمانڈر مسعود جزائری نے کہا کہ ایران پر حملہ کیا گیا تو حملہ آور کو پچھتانا پڑے گا۔انہوں نے امریکا کا نام لئے بغیر کہا کہ خطے سے غیر ملکی افواج کو نکل جانا چاہے۔
اے آر وائی نیوز ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے جنگی مشقوں کے دوران پانچ میزائلوں کے تجربات کئے گئے۔اس دوران فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی جارحیت کے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کا آغاز چار روز قبل کیا تھا۔مشقوں کے دوران ایران کے پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ دشمن ممالک اب یہ جان لیں کہ ایران اب ہر ممکنہ حملے کا دفاع کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 24496
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش