0
Sunday 17 Mar 2013 13:00

نور عالم، 32 ارب کے ساتھ پاکستان کا امیر ترین رکن پارلیمنٹ

نور عالم، 32 ارب کے ساتھ پاکستان کا امیر ترین رکن پارلیمنٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے نور عالم نے 2008ء میں 5 کروڑ 58 لاکھ 50 ہزار روپے کے اثاثے ڈکلیئر کیے۔ تاہم اس وقت 32 ارب روپے کے ساتھ وہ پاکستان کے امیر ترین رکن پارلیمنٹ بن چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے طارق خٹک کے اثاثے 2011ء میں 8 ارب تک چا پہنچے۔ مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی کے اثاثوں میں 2008ء سے 2011ء تک ایک ارب 50 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ پیپلزپارٹی کے ارباب عالمگیر ایک ارب 50 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے معظم علی خان جتوئی کے اثاثے 3 کروڑ 45 لاکھ سے 5 کروڑ روپے ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کے اثاثوں میں 4 برس میں 64 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ آزاد امیدوار نورالحق قادری کے اثاثوں میں 42 کروڑ 50 لاکھ روپے تک جا پہنچے۔
اے این پی کے استقبال خان نے 2008ء میں اپنے اثاثے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے تھے، تاہم 2011ء میں ان کے ظاہر کیے گئے اثاثوں کی مالیت 39 کروڑ 58 لاکھ روپے ہے۔ فنکشل لیگ کے پیر سید صدرالدین شاہ راشدی کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 4 کروڑ 79 لاکھ جبکہ ق لیگ سے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے والے امیر مقام کے 2008ء میں اثاثے 64 لاکھ 25 ہزار تھے جبکہ 2011ء میں انھوں نے اپنے اثاثے 33 کروڑ 44 لاکھ شو کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 247244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش