0
Monday 18 Mar 2013 13:09

پشاور ہائیکورٹ کے احاطہ میں فائرنگ اور خودکش حملہ، 4 افراد جاں بحق، 24 زخمی، ایک دہشتگرد بھی مارا گیا

پشاور ہائیکورٹ کے احاطہ میں فائرنگ اور خودکش حملہ، 4 افراد جاں بحق، 24 زخمی، ایک دہشتگرد بھی مارا گیا
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ اور خودکش حملہ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے پشاور ہائیکورٹ کے کار پارکنگ ایریا سے داخل ہوتے ہوئے پہلے فائرنگ کی اور پھر دستی بم سے حملہ کیا۔ اس کے فوراً بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ جس کے بارے میں پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا۔ دہشتگردوں کے اس حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی۔ جس کے باعث ایک حملہ آور دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دوسرے دہشتگرد نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا۔ زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔ جبکہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں وکلاء اور سائلین شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 247470
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش