0
Monday 18 Mar 2013 12:48

پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید ظہیر عباس ایڈووکیٹ شہید

پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید ظہیر عباس ایڈووکیٹ شہید

اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے وکیل سید ظہیر عباس نقوی شہید ہوگئے۔ ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ دلہ ذاک روڈ کے علاقہ فیصل کالونی میں اس وقت پیش آیا جب سید ظہیر عباس ایڈووکیٹ معمول کے مطابق عدالت جانے کے لئے گھر سے نکلے۔ دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ ظہیر عباس کو 3 گولیاں لگیں۔ شہید کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے پشاور کے علاقہ وڈپگہ میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پشاور میں رواں سال کے آغاز سے شروع ہونے والی ٹارگٹ کلنگ تاحال جاری ہے۔ اور اس دوران کئی اہم شیعہ شخصیات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ حالیہ دہشتگردی کی لہر میں پشاور میں اب تک 12 اہل تشیع شہید ہو چکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 247455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش