0
Tuesday 19 Mar 2013 19:45

نبیل گبول کے جانے سے پیپلز پارٹی اور مضبوط ہوگی، حبیب حسن

نبیل گبول کے جانے سے پیپلز پارٹی اور مضبوط ہوگی، حبیب حسن
اسلام ٹائمز۔ اتوار 17 مارچ کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت پر اہلیان لیاری نے شکرانے کے نفل ادا کئے اور جشن منانے کے ساتھ ساتھ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی، جبکہ عبدالمجید سربازی نے دُعائے نجات بھی پڑھائی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے نائب صدر حبیب حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبیل گبول کے جانے سے پیپلز پارٹی اور مضبوط ہوگی نہ صرف یہ بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی مفاہمت کی پالیسی پر صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں بھرپور منظم طریقے پر عمل پیرا ہے۔
دراین اثناء اہلیان لیاری نے نبیل گبول کے ایم کیو ایم میں جانے کو باعث نجات قرار دیا اور کہا کہ نبیل گبول جیسے سیاستدان سے چھٹکارا اللہ تعالٰی کا کرم ہے۔ نبیل گبول نے ہمیشہ لیاری والوں کی نوکریاں بیچیں ہیں اور فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے۔ نبیل گبول کو لیاری والوں کے دکھ درد کا نہ احساس تھا اور نہ ہی وہ لیاری والوں کا ہمدرد تھا بلکہ اس کے بدلے اس نے پارٹی کی قیادت اور لیاری کی عوام کے درمیان خلاء پیدا کرنے کی کوشش کی۔ نبیل گبول نے غلط بیانی کرکے ہمیشہ اہلیان لیاری کے حق میں ڈھاکہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبیل گبول نے لیاری کی عوام پر آپریشن مسلط کیا، جس میں لیاری کی عوام کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشکور ہیں صدر آصف علی زرداری اور بہن فریال تالپور کے جنہوں نے لیاری کی عوام کا درد سمجھا۔
خبر کا کوڈ : 247651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش