0
Friday 22 Mar 2013 22:01

پیپلز پارٹی کی جانب سے مرزا اختیار بیگ کو NA-250 کراچی کیلئے ٹکٹ کی پیشکش

پیپلز پارٹی کی جانب سے مرزا اختیار بیگ کو NA-250 کراچی کیلئے ٹکٹ کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو کراچی کے مشہور اور اہم حلقے NA-250 سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ اسی حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر 2 مرتبہ عام انتخابات لڑ چکے ہیں۔ گزشتہ عام انتخابات 2008ء میں اسی حلقے NA-250 سے متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والی خوش بخت شجاعت 52,045 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی تھیں جبکہ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی جانب سے امیدوار تھے، 44,412 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ NA-250 پاکستان کی سیاست میں ایک اہم حلقہ تصور کیا جاتا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف اس حلقے سے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 248415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش