0
Wednesday 27 Mar 2013 10:13

عراق میں فرقہ واریت بھڑکانے کےلئے امریکہ نے ڈیتھ اسکواڈ بنائے

عراق میں فرقہ واریت بھڑکانے کےلئے امریکہ نے ڈیتھ اسکواڈ بنائے
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے عراق میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے لئے ڈیتھ اسکواڈ کو اسلحہ اور تربیت فراہم کی، ان ہی ڈیتھ اسکواڈ نے خفیہ ٹارچرسیلز بھی قائم کیے۔ جس کی پشت پناہی ڈیوڈ پیٹریاس کررہے تھے۔ برطانوی نشریاتی اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایل سلواڈور اور نکاراگوا میں پراکسی وار لڑنے والے امریکی کرنل (ر) جیمز سٹیل نے عراقی پولیس کے کمانڈو یونٹس کو تربیت دی۔ 
جبکہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے عراق میں باقاعدہ ڈیتھ اسکواڈز تشکیل دئے، جس میں شیعہ اور سنی دونوں فریقوں سے علیحدہ علیحدہ سکواڈ تیار کئے، ان سکواڈز کےلئے زیادہ تر افراد صدام کے حامی بعث پارٹی سے ہزاروں افراد کو بھرتی کیا گیا۔ جس کے لیے اس نے اربوں ڈالرز کے فنڈز فراہم کیے۔ ڈیتھ سکواڈ کی ڈیوٹی یہ تھی کہ وہ شیعہ علاقوں میں جاکر شیعوں کا قتل عام کرے اور پھر اسکے بعد سنی علاقوں می سنیوں کا قتل عام کرے تاکہ الزام مخالف فریق کے سرآئے اور ایک دوسرے کے خلاف انکے جذبات بھڑک اٹھیں۔ اسی مقصد کے لئے ان ڈیتھ سکواڈ نے شیعہ اور سنی دونوں فریق کے ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 
پنٹاگون کے ترجمان نے رپورٹ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رپورٹ کے جائزے کے بعد کوئی بیان دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 249287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش