5
0
Sunday 7 Apr 2013 16:40
اپنے خون کی سرخی سے ثابت کرینگے کہ شہید حسینی کے سچے بیٹے ہیں

علامہ ناصر عباس جعفری دوبارہ 3 سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل منتخب

علامہ ناصر عباس جعفری دوبارہ 3 سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل منتخب
اسلام ٹائمز۔ علامہ ناصر عباس جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے دوبارہ مجلس وحدت مسلمین کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ دو روزہ تربیتی و تنظیمی کنونشن کے آخری روز نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں مرکزی شوریٰ نے کثرت رائے سے ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے میرکارواں منتخب کر لیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنان اور علمائے کرام کی بڑی تعداد نے علامہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا اور انہیں سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر لبیک یاحسین علیہ السلام اور قدم بڑھاؤ راجہ ناصر ہم تمہارے ساتھ ہیں، حق کا ناصر سچ کا ناصر جیسے نعرے بھی لگائے گئے، جبکہ علماء اور کارکنوں کی طرف سے علامہ ناصر عباس پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ نئے سیکرٹری جنرل سے رکن شوریٰ عالی علامہ حیدر علی جوادی نے حلف لیا۔ اس سے قبل شوریٰ عالی کی طرف سے علامہ سید جواد ہادی کو انتخابی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا، جنہوں نے سیکرٹری جنرل کیلئے علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید حسنین گردیزی اور علامہ محمد امین شہیدی کے تین نام بطور امیدوار پیش کئے۔ انتخابی رزلٹ کے مطابق ٹوٹل 258 ووٹ کاسٹ ہوئے، جن میں علامہ ناصر عباس جعفری نے 238 ووٹ حاصل کئے۔

اپنے خطاب میں نئے میرکارواں کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی اس سال کو ملت تشیع کی سیاسی عمل میں موجودگی اور جدوجہد کا سال قرار دے چکے ہیں، انشاءاللہ ملت کے یہ خادم علماء اپنی قوم کو مایوس نہیں کرینگے۔ ہم شہید حسینی رہ کے سچے بیٹے ہیں اور اپنے خون کی سرخی سے ثابت کریں گے کہ ملت کو ہم نے تنہا نہیں چھوڑا۔ انشاءاللہ اس ملت کو اپنا مقام دلاکر ہی دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور ریاستی ادارے اس قوم کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوں گے اور اس عظیم ملت کے اصل مقام کو تسلیم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو ہم تنہا کرکے چھوڑیں گے، کسی کیلئے ممکن نہیں رہے گا کہ وہ دہشتگردوں کو اپنے ساتھ ملائے۔ ہمارا منشور دہشتگردی سے پاک وطن ہے، ہم تمام مظلوموں کی آواز بنیں گے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت، فرقے، مکتب اور مذہب سے ہو۔ ہم نہ صرف ملت تشیع کے حقوق کیلئے کھڑے ہوئے ہیں بلکہ ان تمام اہل وطن کیلئے میدان میں حاضر ہیں جو پاک دھرتی کے وفادار ہیں لیکن انہیں تنہا کر دیا گیا، اور ان کی نحیف آواز کو دبا دیا گیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے واضح کیا کہ اس ملک کا حقیقی دفاع ملت تشیع اور اہل سنت ہیں، جنہوں نے اس وطن کو بنایا تھا اور یہی اس کو بچائیں گے۔

نو منتخب سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم جس مکتب سے تعلق رکھتے ہیں اس میں شہادت ہماری کمزوری نہیں بلکہ ہماری طاقت کا نام ہے، ہم نے ہر موڑ پر امریکہ کا پاکستان میں نفوذ کا راستہ روکنا ہے، ہم پاکستان کے اندر اسلامی کلچر کی ترویج کے لئے کام کریں گے، ہم عالمی قوتوں کے مقابلے میں ہیں اور دنیا بھر میں چلنے والی اسلامی بیداری کی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں، دشمن نے ہماری ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے یہ کوشش کی کہ ہمیں ڈرا دیا جائے اور ہمیں دیوار سے لگا دیا جائے لیکن میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے شہداء کو کہ جن کے پاک خون نے ملت میں بیداری کی لہر پیدا کی اور استعمار کو رسوا کر دیا۔ ریاستی اداروں نے دہشت گردوں کو آزاد چھوڑا ہوا ہے اور محب وطن پاکستانیوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، ہم عوامی طاقت کے ذریعے ظلم کے طوفان کو موڑ ڈالیں گے اور انشاءاللہ دہشتگردی کے خیبر کو فتح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج برما میں ہونے والے ظلم پر امت مسلمہ خاموش ہے اس کی وجہ ہمارے داخلی مسائل ہیں جن میں ہمیں الجھا دیا گیا ہے تاکہ ہم عالمی سطح پر اپنا رول ادا نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا اس وقت تک اس خطے میں امن نہیں لوٹ سکتا۔
خبر کا کوڈ : 252210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
خدا آپ کو سلامت رکھے، خدا سے ہماری دعا ہے کہ رب ذوالجلال ہماری عمریں بھی اپ جیسے مخلص شجاع علماء کو عطاء کردے۔ اس مختصر عرصے میں آپ اور آپ کے ساتھیوں نے اپنے شب و روز کی راحتیں اس ملت مظلوم کو ایک مرتبہ پھر اپنی کھوئی ہوی عزت اور مقام و مرتبہ دلوایا۔
رب العزت بحق حضرت زہراء آپکو سلامتی کے ساتھ اس کارواں کو منزل مقصود تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ ملت تشیع آپ کی قیادت میں ایک منظم اور طاقت ور قوم بنکر وطن عزیز کو امریکہ، سعودی عرب اور ان کے پست اور ذلیل نمک خواروں سے آذد کرائیں گے۔ انشاءاللہ
Iran, Islamic Republic of
لبیک یاحسین علیہ السلام
قدم بڑھاؤ راجہ ناصر ہم تمہارے ساتھ ہیں!
خدا بزرگان ملت کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔ آمین
Labaik Ya Hussain(A.S)
Salam ho en Pak Azeem Ulema e Karam pr.
United States
LONG LIVE MWM
LONG LIVE RAJA NASIR ABBAS
YA ALI as MADAD
abbas
منتخب
ہماری پیشکش