0
Monday 15 Apr 2013 18:44

صاحبزادہ فضل کریم سچے عاشق رسول (ص) تھے، علامہ عبدالخالق اسدی

صاحبزادہ فضل کریم سچے عاشق رسول (ص) تھے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے ایک بیان میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی المناک رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اسے ایک قومی سانحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ صاحب کی ساری زندگی اتحاد بین المسلمین اور استحکام وطن کیلئے وقف تھی، وہ ایک سچے عاشق رسول (ص)  اور معتدل شخصیت کے مالک تھے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام کارکنان سنی اتحاد کونسل اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صاحبزادہ صاحب کے اس دنیا فانی سے رخصت ہونے کے بعد میں پیدا ہونے والے خلا کا پر ہونا صدیوں تک مشکل ہیں۔ آخر میں انہوں نے مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔
خبر کا کوڈ : 254420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش