0
Thursday 18 Apr 2013 15:22

ہمیں مجبور نہ کیا جائے ورنہ دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، ثروت اعجاز قادری

ہمیں مجبور نہ کیا جائے ورنہ دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی ملک کو کمزور اور جمہوریت کے تسلسل میں بریک ڈاؤن کرنے کے مترادف ہے، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف و منصفانہ بنانے کیلئے پر امن ماحول سازگار بنائیں، نظریہ پاکستان کا تحفظ اور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہمارا قصور ہے تو یہ قصور ہم بار بار کریں گے، پاکستان سنی تحریک کے کارکنان تر نوالہ نہیں کہ دہشتگرد دن دیہاڑے کارکنان کو قتل کرتے رہیں، حکومت و انتظامیہ کارکنوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو جواب دے، ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے، دہشتگرد اور ٹارگٹ کلرز کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے PST گلبہار سیکٹر کے کارکن اویس رضا قادری، پشاور میں ANP کے جلسے کے قریب خودکش دھماکے، ثناء اللہ زہری پر ریمورٹ کنٹرول دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ موجودہ انتخابات خون ریز ہوتے نظر آرہے ہیں، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ آف پاکستان، نگراں حکومت پہلے کراچی سمیت ملک بھر میں امن و امان کی فضاء کو سازگار بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ امن، جمہوریت دشمن قوتیں ملک میں شفاف انتخاب اور جمہوری نظام کو چلنے نہیں دیکھنا چاہتی، یہی وجہ ہے کہ پورا ملک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے صدر مملکت، نگراں وزیراعظم، نگراں وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ سنی تحریک کے کارکنان کے قتل کا فی الفور نوٹس لیں، ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 255487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش