0
Thursday 18 Apr 2013 01:52

سنی اتحاد کونسل نے ملک بھر میں اپنے امیدواروں کو انتخابی مہم شروع کرنیکی ہدایت جاری کردیں

سنی اتحاد کونسل نے ملک بھر میں اپنے امیدواروں کو انتخابی مہم شروع کرنیکی ہدایت جاری کردیں
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان نے ملک بھر میں اپنے امیدواروں کو انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر حتمی مذاکرات کے لیے حاجی حنیف طیب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی میں صاحبزادہ حامد رضا، پیر خالد سلطان قادری، پیر سید محمد اقبال شاہ شامل ہوں گے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلانے کے لیے پیر سید محمد اقبال شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں طارق محبوب، مفتی محمد حسیب قادری، محمد نواز کھرل، رانا محمد عرفان، شیخ محمد ذوالفقار رضوی اور صوفی ارشد القادری کو نامزد کیا گیا ہے۔
 
اس بات کا فیصلہ جامعہ رضویہ میں سنی اتحاد کونسل کے مرکزی مجلس شوریٰ کے غیر رسمی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صاحبزادہ حامد رضا نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل حاجی محمدحنیف طیب نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ق) نے جوبیس گھنٹے کے اندر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے نہ کیے تو ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حلقے میں سنی اتحاد کونسل کے ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اپنے انتخابی نشان گھوڑے پر الیکشن لڑیں گے۔
 
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل الیکشن میں پوری طاقت کے ساتھ بھرپور حصہ لے گی۔ اگر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے ہمیں جائز حصہ نہ دیا تو ہم اتحاد ختم بھی کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں شیخ الحدیث علامہ محمد شریف رضوی، پیر خالد سلطان قادری، طارق محبوب، محمد نواز کھرل، مفتی محمد اقبال چشتی، مفتی محمد حسیب قادری ، پیر سید محمد اقبال شاہ ، الحاج سرفراز تارڑ، ارشد وارثی، میاں فہیم اختر، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، مفتی وسیم رضا، علامہ بشیر احمد مصطفوی، علامہ نواز بشیر سمیت دیگر علماء نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 255296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش