0
Friday 19 Apr 2013 20:11

بلوچستان میں حتمی انتخابی فہرستوں کا اعلان

بلوچستان میں حتمی انتخابی فہرستوں کا اعلان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ جس کے تحت بلوچستان میں سال 2013ء کے عام انتخابات میں 33 لاکھ 36 ہزار 659 افراد کے نام ان فہرستوں میں شامل کئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر ان فہرستوں میں 19 لاکھ 15 ہزار 388 مرد جبکہ 14 لاکھ 21 ہزار 271 خواتین شامل ہیں۔ بلوچستان کے ضلع آواران میں مجموعی ووٹروں کی تعداد 56 ہزار 387 ہے۔ جن میں 32 ہزار 811 مرد جبکہ 23 ہزار 576 خواتین شامل ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کل ووٹرز 5 لاکھ 59 ہزار 939 ہیں۔ جن میں 3 لاکھ 29 ہزار 502 مرد جبکہ 2 لاکھ 30 ہزار 437 خواتین ووٹرز کی تعداد ہے۔ بارکھان میں 55 ہزار 302 مجموعی ووٹرز کی تعداد ہے۔ جن میں 30 ہزار 554 مرد جبکہ 24 ہزار 773 خواتین ہیں۔

ضلع چاغی میں ووٹرز کی کل تعداد 66 ہزار 836 ہے۔ جن میں 40 ہزار 796 مرد، 26 ہزار 40 خواتین ہیں۔ ڈیرہ بگٹی میں کل ووٹرز کی تعداد 63 ہزار 953 ہے۔ جن میں 42 ہزار 884 مرد جبکہ 21 ہزار 69 خواتین شامل ہیں۔ گوادر میں 93 ہزار 650 ووٹرز کی مجموعی تعداد ہے۔ جن میں 50 ہزار 492 مرد اور 43 ہزار 158 خواتین ہیں۔ ہرنائی میں ووٹرز کی کل تعداد 33 ہزار 140 ہے۔ جن میں 18 ہزار 88 مرد اور 15 ہزار 52 خواتین شامل ہیں۔ ضلع جعفر آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 47 ہزار 316 ہے۔ جن میں 1 لاکھ 28 ہزار 787 مرد اور 1 لاکھ 18 ہزار 529 خواتین شامل ہیں۔ جھل مگسی میں ووٹرز کی کل تعداد 44 ہزار 533 ہے۔ جن میں 26 ہزار 338 مرد اور 18 ہزار 195 خواتین شامل ہیں۔ کچھی میں ووٹرز کی کل تعداد 1 لاکھ 3 ہزار 108 ہے۔ جن میں 62 ہزار 227 مرد اور 40 ہزار 881 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

قلات میں 1 لاکھ 4 ہزار 445 مجموعی ووٹرز کی تعداد ہے۔ جن میں 59 ہزار 991 مرد اور 44 ہزار 454 خواتین شامل ہیں۔ کیچ میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 972 ہے۔ جن میں 93 ہزار 920 مرد جبکہ 80 ہزار 52 خواتین ووٹرز کی تعداد ہے۔ خاران میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 45 ہزار 176 ہے۔ جن میں 24 ہزار 681 مرد اور 20 ہزار 495 خواتین شامل ہیں۔ خضدار میں 1 لاکھ 65 ہزار 593 کل ووٹرز کی تعداد ہے۔ جن میں 94 ہزار 449 مرد اور 69 ہزار 144 خواتین شامل ہیں۔ قلعہ عبد اللہ میں 1 لاکھ 84 ہزار 832 مجموعی ووٹرز کی تعداد ہے۔ جس میں 1 لاکھ 17 ہزار 277 مرد اور 67 ہزار 555 خواتین ہیں۔ قلعہ سیف اللہ میں ووٹر کی کل تعداد 88 ہزار 424 ہے۔ جن میں 48 ہزار 879 مرد اور 39 ہزار 545 خواتین شامل ہیں۔

کوہلو میں کل ووٹرز کی تعداد 38 ہزار 624 ہے۔ جن میں 25 ہزار 980 مرد اور 12 ہزار 644 خواتین ہیں۔ لسبیلہ میں ووٹر کی کل تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 697 ہے۔ جن میں 1 لاکھ 3 ہزار 88 مرد اور 79 ہزار 609 خواتین شامل ہیں۔ لورالائی میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 28 ہے۔ جن میں 60 ہزار 643 مرد اور 46 ہزار 385 خواتین ہیں۔ مستونگ میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 80 ہزار 118 ہے۔ جن میں 46 ہزار 592 مرد اور 33 ہزار 526 مستوارت شامل ہیں۔ ماشکیل میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 51 ہزار 864 ہے۔ جن میں 29 ہزار 982 مرد جبکہ 21 ہزار 882 خواتین ہیں۔ نصیر آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 62 ہزار 349 ہے۔ جن میں 91 ہزار 813 مرد اور 70 ہزار 536 خواتین ہیں۔ نوشکی میں کل ووٹرز کی تعداد 61 ہزار 878 ہے۔ جن میں 36 ہزار 888 مرد اور 24 ہزار 990 خواتین شامل ہیں۔

پنجگور میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 74 ہزار 751 ہے۔ جن میں 41 ہزار 451 مرد اور 33 ہزار 300 خواتین شامل ہیں۔ پشین میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 96 ہزار 859 ہے۔ جن میں 1 لاکھ 11 ہزار 854 مرد جبکہ 85 ہزار 5 خواتین شامل ہیں۔ شیرانی میں 31 ہزار 837 کی مجموعی تعداد میں 17 ہزار 535 مرد اور 14 ہزار 302 خواتین ہیں۔ سبی میں 75 ہزار 832 مجموعی ووٹرز کی تعداد میں 43 ہزار 616 مرد اور 32 ہزار 216 خواتین شامل ہیں۔ واشک میں 38 ہزار 171 کل ووٹرز میں 19 ہزار 837 مرد اور 18 ہزار 334 خواتین شامل ہیں۔ ژوب میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 96 ہزار 278 ہے۔ جن میں 54 ہزار 884 مرد اور 41 ہزار 394 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں سال 2013ء کے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 51 ہزار 742 ہے۔ جن میں 27 ہزار 549 مرد اور 24 ہزار 193 خواتین انتخابات میں ووٹ کا استعمال کرسکتی ہیں۔

خبر کا کوڈ : 255786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش