0
Thursday 25 Apr 2013 00:10

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی منافقت کا خاتمہ کرنے کیلئے ہر حال میں انکا مقابلہ کرونگی، مسرت شاہین

مولانا فضل الرحمان کی مذہبی منافقت کا خاتمہ کرنے کیلئے ہر حال میں انکا مقابلہ کرونگی، مسرت شاہین
اسلام ٹائمز۔ تحریک مساوات کی سربراہ مسرت شاہین نے کہا ہے کہ اپنے دوپٹے کو کفن بناکے گھرسے نکلی ہوں۔ ہرحال میں مولانا فضل الرحمان کے مدمقابل الیکشن لڑوں گی تاکہ ان کی مذہبی منافقت کاخاتمہ کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرنے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرے حلقے میں الیکشن مہم کے لیے گاڑیاں کرائے پر نہیں دی جارہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی گاڑیاں کوئی خودکش حملہ آور تباہ کردے گا۔ ایک سوال کے جواب میں مسرت شاہین کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے جلسوں میں میری کردار کشی کر رہے ہیں۔ اگر وہ اپنے اس عمل سے باز نہ آئے تو میں ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت تو زندگی کا حصہ ہے اگر میں اقتدار میں آئی تو سب سے پہلے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائوں گی، اور عوام کو روزگار فراہم کروں گی۔ مسرت شاہین نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں خوف کا عالم ہے، قائد اعظم اور علامہ اقبال نے ایسے پاکستان کا خواب نہیں دیکھا تھا۔ مولانا فضل الرحمان جیسے تمام سیاستدان اپنے گریبانوں میں جھانکیں کہ انہوں نے قوم کو کیا دیا، ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ اگر اداکارہ ہونا میرا قصور ہے تو سیاسی رہنماء زیادہ بڑے اداکار ہیں جو عوام کو مسلسل بے وقوف بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 257652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش