0
Thursday 13 May 2010 19:44

امریکی سفیر ایک روزہ دورے پر اچانک کوئٹہ پہنچ گئیں

امریکی سفیر ایک روزہ دورے پر اچانک کوئٹہ پہنچ گئیں
کوئٹہ:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی سفیر ایک روزہ دورے پر اچانک کوئٹہ پہنچ گئیں۔این ڈبلیو پیٹرسن سیسنا طیارے کے ذریعے صوبائی دارلحکومت پہنچیں،جہاں انہوں نے کمانڈرن سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل جاوید ضیاء سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق امریکی سفیر نے وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی اور اسپیکر اسمبلی اسلم بھوتانی سے بھی ملاقات کی۔ملاقاتوں میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے وزیر اعلی بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ سے خطے کی سیاسی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



Share on Facebook

خبر کا کوڈ : 25817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب