0
Friday 14 May 2010 12:37

اسلام آباد میں بلیک واٹر کے ایجنٹوں کی بھرمار

اسلام آباد میں بلیک واٹر کے ایجنٹوں کی بھرمار
 اسلام آباد:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدنام زمانہ امریکی ایجنسی بلیک واٹر کے ایجنٹوں کی بھرمار ہو گئی ہے۔شہر کی تقریباً ہر گلی میں بلیک واٹر کے ایجنٹ موجود ہیں۔نیشن نے اسلام آباد میں اس ایجنسی کے ایجنٹوں کی 15 رہائش گاہوں کو تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ان 15 رہائش گاہوں میں سے تین F-7/3،F-8/3،دو F-6/2 اور E-7،جبکہ F-1/4، F-7/4،F-7/1، F-6/3، G-6/4 میں ایک ایک واقع ہیں۔اسلام آباد کے ایف سیکٹر میں بلیک واٹر کے ایجنٹوں کی 55 رہائش گاہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ رہائش گاہیں ایک امریکی این جی او جبکہ کئی جعلی این جی اوز کے نام پر بھی لی گئی ہیں جبکہ بلیک واٹر کے 350 ارکان اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں۔امریکی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکار اپنے آپ کو امریکی سفارتکار ظاہر کرتے ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان سے اس سلسلے میں سرکاری موقف حاصل کرنے میں کامیابی نہ ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 25847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش