0
Sunday 28 Apr 2013 05:31

ایم کیو ایم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، پرویز مشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، رضا ہارون

ایم کیو ایم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، پرویز مشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے، رضا ہارون
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے کہا ہے کہ ملک کے تین صوبوں میں الیکشن کا ماحول نہیں ہے کراچی میں ہم انتخابی مہم نہیں چلا رہے بلکہ اپنے کارکنوں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں صرف پنجاب میں الیکشن کا ماحول ہے الیکشن بروقت ہونے چاہیے ایم کیو ایم الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، پرویز مشرف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے اور انصاف ہوتا نظر بھی آنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سے آمد پر ملتان ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے صدر شمشاد جعفری، رائو خالد اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور کوئٹہ میں گذشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی بیشتر سیاسی و مذہبی جماعتوں نے مذمت کی ہے لیکن کچھ جماعتیں ایسی ہیں جنہیں دہشت گردوں کی سرپرستی حاصل ہے یہ جماعتیں فنڈز وصول کرتی ہیں اور دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں ایسے لوگ قوم کے سامنے ہیں ہمیں اسمبلیوں میں جانے کی بجائے انسانی جانوں سے زیادہ ہمدردی ہے۔
 
ان سے سوال کیا گیا کہ دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والی جماعتیں کون سی ہیں تو انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں دہشت گردوں کے نشانوں پر نہیں ہیں اور گذشتہ دس روز سے انہیں نشانہ نہیں بنایا جا رہا وہ قوم کے سامنے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اللہ کرے سب محفوظ رہیں لیکن چند جماعتوں کو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں جلسے جلوس کرنے اور جھنڈے لگانے کی اجازت ہے اور ہمیں اس کی اجازت نہیں ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں اور آفاق احمد کے گھر کے باہر دہشت گردی کا واقعہ ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں تو انہوں نے کہا کہ مجرموں اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کا مسلہ الگ الگ ہے ہمیں الیکشن مہم سے روکنے کے لئے ہمارے کارکنوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں اور ہمیں بائیکاٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے لیکن ہماری خواہش ہے الیکشن بر وقت ہوں جس کی تیاریاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 258645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش