0
Saturday 27 Apr 2013 23:23

لیاری، کمہار واڑاہ میں پیپلز پارٹی کے کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکہ، 1 شخص جاں بحق

لیاری، کمہار واڑاہ میں پیپلز پارٹی کے کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکہ، 1 شخص جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے لیاری میں واقع کمہار واڑہ میں پیپلز پارٹی کے این اے 249 کے امیدوار عدنان بلوچ کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکہ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکے میں عدنان بلوچ سمیت 15 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، تفصیلات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب عدنان بلوچ کی کارنر میٹنگ جاری تھی۔ پولیس، رینجرز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس دھماکے سے کچھ دیر قبل قصبہ کالونی میں ایم کیو ایم کے دفتر اور امام بارگاہ کے مرکزی گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، جس سے 3 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 258610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش