0
Sunday 28 Apr 2013 20:20
ایم کیو ایم نے خواتین کا جلسہ ملتوی کر دیا

صدر زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک کی اعتدال پسند جماعتوں کے خلاف دہشت گردی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ان اعتدال پسند جماعتوں کے مابین اتحاد اور اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دونوں رہنماوٴں نے ایم کیو ایم اور پی پی پی کے دفاتر پر بم حملوں اور انہیں طاقت کے ذریعہ انتخابات سے دور رکھنے سمیت ملک کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے ایم کیو ایم اور پی پی پی کے کارکنان اور ہمدردوں کی شہادت پر ایک دوسرے سے دلی تعزیت بھی کی ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کامیاب یوم سوگ پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق پرستی کی جدوجہد سے روکا نہیں جا سکتا، صدر زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ صدر زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ہونے والے رابطے میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں کو انتخابات سے دور رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور اسفندیار ولی کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، دہشت گردی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائد ایم کیو ایم نے بم دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ ادھر الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں قصبہ کالونی میں حملوں پر یوم سوگ منانے پر تاجروں، صنعتکاروں، ٹرانسپورٹرز، محنت کشوں اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے بھی یوم سوگ منانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ادھر بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر رابطہ کمیٹی نے جناح گراؤنڈ میں خواتین کے اجتماع ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر آج جناح گراوٴنڈ عزیزآباد میں ہونے والے خواتین کا اجتماع ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ اس اجتماع کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 258846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش