0
Friday 3 May 2013 16:56

کراچی، بلال کالونی میں نامعلوم افراد فائرنگ، اے این پی کا امیدوار بیٹے سمیت جاں بحق

کراچی، بلال کالونی میں نامعلوم افراد فائرنگ، اے این پی کا امیدوار بیٹے سمیت جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے بلال کالونی میں فائرنگ سے اے این پی کا امیدوار بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے بلال کالونی میں رحمانیہ مسجد کے باہر نماز جمعہ پڑھ کر نکلنے والوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، جس سے اے این پی کے این اے 254 کے امیدوار صادق زمان خٹک اور ان کا 6 سالہ بیٹا عقیل جاں بحق جبکہ ان کے ساتھ موجود چھ افراد زخمی ہوگئے۔ مقتولیں کی لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کاروبار اور دکانیں بند ہوگئیں۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اے این پی کے امیدوار کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق صادق خٹک کراچی کے حلقہ این اے 254 سے اے این پی کے امیدوار تھے۔ صادق خٹک کو مسجد کے باہر نامعلوم دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس سے وہ اور ان کا 6 سالہ بیٹان جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ایمبیولینس کے ذریعے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واضع رہے کہ انتخابی مہم کے دوران اے این پی، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کو متعدد مرتبہ دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، جس میں اب تک کئی افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 260345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش