0
Friday 3 May 2013 15:56

کراچی، دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ اہل تشیع ایڈووکیٹ باپ بیٹا شہید، وکلاء کا ہڑتال کا اعلان

کراچی، دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ اہل تشیع ایڈووکیٹ باپ بیٹا شہید، وکلاء کا ہڑتال کا اعلان

اسلام ٹائمز۔ جیسے جیسے عام انتخابات قریب آ رہے ہیں کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ آج بھی کراچی کے علاقے ماڑی پور آئی سی آئی پل کے قریب دہشت گردوں کی شدید فائرنگ سے 60 سالہ ایڈووکیٹ علی احمد جان اور ان کا 37 سالہ بیٹا شکیل احمد جان شہید ہوگئے۔ دونوں وکیل باپ بیٹے ماڑی پور کے رہائشی تھے۔ دہشتگردوں نے دونوں کو اس وقت اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ ماڑی پور میں واقع اپنے گھر سے سندھ کورٹ جا رہے تھے۔ ان کی گاڑی سوزوکی AMX705 پر گھات لگائے دہشتگردوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے تنیجے میں شکیل احمد جان موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ان کے والد ایڈووکیٹ علی احمد جان کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ دونوں شہداء کی میتوں کو امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد دہشت گرد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نماز جنازہ بعد نماز مغربین ادا کی جائے کی جب کہ تدفین کا فیصلہ اہل خانہ کی مشاورت کے ساتھ کیا جائے گا۔ واضح رہے شہیدوں کا آبائی تعلق کوہاٹ سے ہے۔ دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ایڈووکیٹ باپ بیٹے کو شہید کئے جانے کے خلاف کل بروز ہفتہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 260333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش