0
Saturday 4 May 2013 20:22

پاکستانی قیدی ثناءاللہ چندی گڑھ کے ہسپتال میں دم توڑ گئے، اہلخانہ غم سے نڈھال

پاکستانی قیدی ثناءاللہ چندی گڑھ کے ہسپتال میں دم توڑ گئے، اہلخانہ غم سے نڈھال
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی کوٹ بھلوال جیل میں ساتھی قیدیوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے پاکستانی قیدی ثناءاللہ چندی گڑھ کے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ اہلخانہ غم سے نڈھال، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ سربجیت سنگھ کے واقعہ کے بعد بھارت کے علاقے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قید، پاکستانی قیدی ثناءاللہ کو ساتھی قیدیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔ پاکستانی قیدی کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں چندی گڑھ منتقل کر دیا گیا۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے جموں جیل میں قیدی ثناءاللہ پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکومت جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حفاظت اور سلامتی کی ذمہ دار ہے۔ 

قیدی ثناءاللہ پر تشدد کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیدی پر حملہ سربجیت سنگھ کی ہلاکت کا ردعمل ہو سکتا ہے حالانکہ سربجیت ایک سزا یافتہ قیدی تھا۔ آج صبح پاکستانی حکام نے بھارت کے شہر چندی گڑھ میں زیر علاج پاکستانی قیدی ثناءاللہ کی عیادت کی تھی۔ پاکستان کے نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے اپنے بھارتی ہم منصب منموہن سنگھ سے رابطہ کرکے ان سے قیدی ثناءاللہ پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جیلوں میں قید دیگر پاکستانی قیدیوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 260714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش