0
Friday 3 May 2013 16:25

پاکستانی قیدی پر کوٹ بلوال جموں میں حملہ، حالت تشویشناک

پاکستانی قیدی پر کوٹ بلوال جموں میں حملہ، حالت تشویشناک
اسلام ٹائمز۔ سربجیت سنگھ کی موت کے ایک دن بعد بھارت کے کوٹ بھلوال جیل میں مقید پاکستانی قیدی ثناءاللہ حق ساکنہ سیالکوٹ انڈین آرمی کے سابق فوجی ونود کمار کے ہاتھوں حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں، ثناءاللہ حق کو زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال جموں پہنچایا گیا جہاں وہ ICU میں ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمر قید کی سزا پانے والے ثناءاللہ حق کے سر میں گہرے زخم ہیں اور وہ کوما میں چلے گئے ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں مزید علاج و معلاجے کے لئے PGI چندی گڈھ روانہ کیا ہے، مجرم ونود کمار کے خلاف کیس درج کیا گیا جو اپنے ساتھی کو آن ڈیوٹی ہلاک کرنے کے جرم میں کوٹ بھلوال میں ہی چھ سال سے عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ثناءاللہ کی حالت خطرے میں ہے کیونکہ انہیں تیز دھار والے ہتھیار سے نشانہ بنایا گیا ہے، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ثناءاللہ حق کو 17 سال قبل عسکریت سے متعلق 8 کیسوں میں ملوث پاکر گرفتار کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 260320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش