0
Tuesday 14 May 2013 16:02

امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان مستعفی ہوگئیں

امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان مستعفی ہوگئیں
اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ امریکہ میں متعین پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفارت خانے نے اس بات کا اعلان ٹوئٹر پر کیا ہے جسے بعد میں خود شیری رحمان نے ری ٹویٹ بھی کیا۔ شیری رحمان پیپلز پارٹی کی سابقہ مخلوط حکومت میں وفاقی وزیر اطلاعات رہیں۔ انہیں نومبر 2011ء میں ان کے پیش رو حسین حقانی کے مستعفی ہونے کے بعد سفیر مقرر کیا گیا تھا۔ امریکہ نے نومبر 2011ء میں شیری رحمان کی بطور پاکستانی سفیر امریکہ میں تقرری کا خیر مقدم کیا تھا۔ امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ یقیناً شیری رحمان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ملکوں مضبوط اور مشترکہ تعلقات کی تعمیر کی کوششیں جاری رکھ سکیں۔ شیری رحمان نے اس وقت کہا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں اور امریکہ سے تعلقات میں قومی مفاد اولین ترجیح ہے اور پاکستان کا موقف ہر فورم پر پیش کریں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 263761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش