0
Tuesday 14 May 2013 18:21

آئی ایس او 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل منائے گی

آئی ایس او 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل منائے گی
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں 16 مئی کو ’’یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل‘‘ منایا جائے گا۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی ہدایت پر ملک بھر کے جوان شیطان عصر امریکہ اور اس کے گماشتے اسرائیل کی نابودی کیلئے ’’یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل‘‘ منایا جاتا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور میں یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کے حوالے سے لاہور پریس کلب سے امریکی قونصلیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں آئی ایس او پاکستان کے کارکن، مختلف کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ وطالبات اور خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔

یاد رہے کہ آئی ایس او ہر سال 16 مئی کو امریکہ و اسرائیل کی امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے یوم احتجاج مناتی ہے۔ امسال بھی اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کے حوالے سے بڑی ریلیاں لاہور، کراچی، اسلام آباد، گلگت، پشاور، فیصل آباد، حیدرآباد، سکردو، پاراچنار، اسلام آباد، سکھر، کوئٹہ میں نکالی جائیں گی۔ اس موقع پر مقررین شرکا کو امریکی و اسرائیلی سازشوں سے آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 263822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش