0
Wednesday 15 May 2013 00:19

امریکی صدر اوباما کا نواز شریف کو ٹیلی فون، الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد

امریکی صدر اوباما کا نواز شریف کو ٹیلی فون، الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد نواز شریف کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ مسلم لیگ نون کے مینڈیٹ کا احترام کرتا ہے۔ صدر براک اوباما نے ٹیلی فونک گفتگو میں میاں نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور مستحکم تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات میں بھی پیشرفت کے خواہاں ہیں۔ صدر اوباما نے میاں نواز شریف سے جلد ملاقات کی امید بھی ظاہر کی۔ میاں نواز شریف نے مبارکباد دینے پر صدر اوباما کا تشکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 263914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش